شعیب ملک کو ایک تھپڑ جڑنا چاہیے تھا. ثانیہ مرزا

شعیب ملک کو ٹنو بیسٹ کو ایک تھپڑ جڑنا چاہیے تھابھارتی اسٹار پلیئر ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں تو فتوحات سمیٹنے میں ناکام ہیں لیکن آج کل میڈیا کی خوب زینت بنی ہوئی ہیں۔ ٹینس کوئین اب اپنے شوہر شعیب ملک کی حمایت میں بھی بول پڑیں۔

نیو دلی: (دنیا نیوز) سینٹ لوشیا میں ہونیوالے کیربین پریمئیر کرکٹ لیگ کے میچ میں شعیب ملک (Barbados Tridents) کی نمائندگی کر رہے تھے۔ شعیب ملک کے دو چوکوں نے (St Lucia Zouks) ٹیم کے بولر (Tino Best) کو چکرا کر رکھ دیا جس کے بعد (Best) نے شعیب ملک کو 49 رنز پر آؤٹ کرنے پر نازیبا الفاظ استعمال کیا۔ میچ میں ایک دوسرے سے الجھنے پر شعیب ملک کو 50 فیصد جبکہ بیسٹ کو 60 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کر دیا گیا جس کے بعد بھارتی تعصب اور تنقید کا نشانہ بننے والی ثانیہ مرزا سے رہا نہ گیا اور وہ اپنے شوہر کی حمایت میں بول پڑیں۔ انہوں نے شعیب ملک کی حمایت کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا جس پر ٹینس کوئین نے لکھا کہ کرکٹ کی گراؤنڈ پر نسلی تبصرہ شرمناک ہے شعیب ملک کو (Tino Best) کو ایک تھپڑ جڑنا چاہیے تھا۔ اس سے پہلے ثانیہ مرزا ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے بلا جواز تنقید اور ناروا سلوک پر ٹینس اسٹار رو پڑیں تھیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s