غزہ جلتا رہا ، مشرق وسطیٰ کا امن مندوب ٹونی بلیئرپارٹی اڑاتا رہا –

غزہ جلتا رہاایک ایسے وقت جب فلسطینی شہدا کی تعداد 1100 تک پہنچ رہی ہے ، مشرق وسطیٰ کے لئے امن مندوب ٹونی بلیئر برطانیہ میں اپنی بیوی کی قبل از وقت سالگرہ پر ایک پر تعیش پارٹی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
برطانوی میڈیا میں ٹونی بلیئر کو اس حرکت پر خوب ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے ، اور کہا گیا ہے کہ اسے فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرانے کے لئے وہاں ہونا چاہئے تھا۔ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سابق امریکی صدر جارج بش کے سب سے بڑے حلیف ٹونی بلیئر نے سب سے حیران کن کام یہ کیا ہے کہ اپنی بیوی کی سالگرہ اصل تاریخ سے دو ماہ پہلے ہی منا ڈالی ہے۔یاد رہے کہ چیری کی تاریخ پیدائش 23 ستمبر ہے۔ اس غیر متوقع اور اچانک منائی جانے والی چیری بلیئر کی 60 ویں سالگرہ پران کے شوہر نے 50 ہزار پاونڈ خرچ کر ڈالے ، اور اس انتہائی پر تعیش دعوت پر وزراء ٹی وی سٹارز ، لکشمی میتل جیسے بزنس مین اوردیگر اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ سو افراد کو مدعو کیا۔ پروگرام کو یادگار بنانے اور لوگوں کو محظوظ کرنے کے لئے بلیئر نے کامیڈین بابی ڈراوو کوبلایا جب کہ گلیمرس ڈانسر جوڑے کرسٹینا ریہانوف اور ایان ویٹ کو بھی بلا رکھا تھا۔ امن مندوب ہونے کی وجہ سے ٹونی بلیئر کو مشرق وسطیٰ میں ہونا چاہئے تھا ، جہاں پر فلسطینیوں کے لاشے گر رہے ہیں ، اور اسرائیل کی جارحیت جاری ہے ، مگر وہ برطانیہ میں رنگ رلیاں منا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری امن کوششوں کے لئے خطے میں موجود ہیں مگر خطے کے اصل امن مندوب برطانیہ میں انجوائے کر رہے ہیں۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/230529#sthash.0CVLmrOV.dpuf

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s