کراچی:2 خطرناک بم ناکارہ،کرائم برانچ کے دفترکو تباہی سے بچالیا

2 خطرناک بم ناکارہ،کرائم برانچ کے دفترکو تباہی سے بچالیاکراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں دو خطرناک بم ناکارہ بنا کر مقامی آبادی ، تھانے اورکرائم برانچ کے دفترکو تباہی سے بچا لیا گیا۔کراچی کا علاقہ جمشید کوارٹربنا دہشت گردوں کا ہدف۔چند گھنٹوں میں دو خطرناک بم برآمد ہوئے۔جنھیں ناکارہ کرکے تباہی کی سازش کو ناکام بنادیا گیاسب سے پہلے کرائم برانچ ٹو دفتر کے باہردھماکہ ہوا۔یہ دھماکہ بم کے ڈیٹو نیٹر کا تھا۔ تاہم بم پھٹ نہیں سکا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گیارہ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا ،لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔۔ چند گھنٹے بعد ہی قریب واقع جمشید کوارٹر تھانے کے سامنے بھی مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع ملی۔ جس میں کئی کلو وزنی بم نصب تھا۔موٹر سائیکل میں بم کی تصدیق ہونے کے بعد علاقہ خالی کرایا گیا۔۔ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنا فرض انجام دینے پھر پہنچ گیا۔یہ منظر دیکھئے۔ مخصوص حفاظتی لباس پہنا یہ اہلکاربم ناکارہ بنا رہا ہے۔ جبکہ دوسرا اہلکار بغیر حفاظتی لباس کے ہی دلیری سے اپنا کام کررہا ہے۔اور آخر کار بارود کو موٹر سائیکل سے نکال لیا گیا۔۔ علاقے کو ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s