اسرائیل نے غزہ میں آج مزید 17 لاشیں گرا دیں، شہادتوں کی تعداد 1374 ہوگئی

اسرائیل نے غزہ میں آج مزید 17 لاشیں گرا دیں، شہادتوں کی تعداد 1374 ہوگئیغزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں مزید 17 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 24 روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 1374 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں ایمرجنسی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی جیٹ طیاروں نے شیجائیا میں غزہ سٹی اور بارڈر کے قریب مصروف ترین بازار میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز صیہونی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے ایک اسکول میں قائم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 17 افراد شہید جبکہ ایک روز کے دوران 111 افراد شہید ہوگئے تھے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کو اسکول میں قائم کیمپوں کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ، امریکا اور فرانس نے بھی شدید مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پناہ گزین کیمپ پر حملے کو ظالمانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ حملہ ناقابل جواز ہے جس کا احتساب ہونا چاہیئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت تک دم نہیں لے گا جب تک حماس کی تمام سرنگیں تباہ نہیں کر دی جاتیں، کابینہ کے اجلاس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر تمام سرنگیں تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s