ناروے: پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی

پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالیناورے کپ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے بعد ناروے میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال میں بھی پاکستان کے بے سرو سامان کھلاڑیوں کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈز نے ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔بوائز انڈر سکسٹین ایونٹ کے گروپ بی میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈز نے سات پوائنٹس لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اوسلو میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ کا آخری گروپ میچ فنزنس کلب تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔
اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی راہول طلحہ نے ٹورنامنٹ میں دوسرا گول کیا اور میچ کو برابرکرادیا۔ٹیم منیجر عرفان مقبول کا کہنا ہے کہ ابتدائی مراحل میں ہی ٹیم شاندار نتائج پیش کررہی ہے۔ جس سے اس کے روشن مستقبل کا اندازہ کیا جاسکتاہے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ناروے کے کلب لیمبرسٹر کو ایک گول سے ہرایا۔رینسفیلڈ کلب کو چھ صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ ناروے کپ یوتھ فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔جس میں انڈرٹویلوو سے انڈر نائٹین تک چودہ سو ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s