کامن ویلتھ گیمز، پاکستان نے مزید دو تمغے اپنے نام کرلیئے

پاکستان نے مزید دو تمغے اپنے نام کرلیئے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مزید دو تمغے اپنے نام کرلئے، ریسلر قمر عباس نے چاندی اور اظہر حسین کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے، باکسر محمد وسیم سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے دو ریسلر تمغے جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ چوہتر کلو گرام کیٹگری کے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان کے قمرعباس بھارتی ریسلر سشیل کمار سے ہار گئے۔

سشیل نے دو کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، ستاون کلو گرام کیٹگری میں پاکستانی ریسلر اظہر حسین نے جنوبی افریقہ کے ریسلر کو ہراکر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

باکسنگ کی باون کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے محمد وسیم نے افریقی ملک کے موروک موکھوتو کو شکست دی اور کانسی کا تمغہ لے اڑے۔ محمد وسیم کا سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر سے جمعرات کو مقابلہ ہوگا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s