کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فائنل میں جگہ بنالی

کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فائنل میں جگہ بنالیکامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گھانے کے باکسر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جس کے بعد پاکستان کا مزید ایک اور چاندی کا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔
26 سالہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 52 کلو گرام فلائٹ ویٹ کیٹیگری میں مدمقابل گھانا کے باکسرکو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا ئی جس کے بعد محمد وسیم طلائی تمغے سے ایک قدم دور ہیں جب کہ فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریلوی باکسراینڈریومولونی سے ہوگا۔
گھانا کے باکسر کو چت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا ترانہ بجے اسی لئے طلائی تمغے کے حصول کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فائٹ سے قبل سابق ورلڈ چیمپئن عامر خان نے ملاقات کرکے میری رہنمائی کی جس کی بدولت جیت کا حوصلہ پیدا ہوا، محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ طلائی تمغہ جیت کر پاکستانی عوام کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 3 چاندی کے تمغے حاصل کرلئے ہیں اور فائنل میں کامیابی کے بعد محمد وسیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s