کراچی کا خو نی ساحل ، ڈوبنے والے31 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی کا خو نی ساحلکراچی کے ساحل سے آج صبح مزید7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔گزشتہ روز سے اب تک کراچی میں ڈوبنے والےافراد کی تعداد31ہوگئی۔صبح سے پاک بحریہ کے جوانوں نے آپریشن کا آغاز کیا ہے جو جاری ہے۔گزشتہ شام روشنی کی کمی کے باعث ملتوی کیا جانے والا آپریشن آج صبح 9 بجے دوبارہ شروع کیا گیا۔صبح سے اب تک مزید پانچ لاشیں برآمد کی گئیں ہیں اس طرح تین روز کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔پاک بحریہ کے غوطہ خور مزید لاشوں کی تلاشی کے لیئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن جاری ہے ۔ سمندرسے نکالی گئیں لاشوں میں 2 لاشیں ممکنہ طور پر چچا معین الدین اوربھتیجے جنید کی ہیں۔ سی ویو کے ساحل پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے گزشتہ رات اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ جبکہ ڈوبنےوالےافرادکےاہلخانہ سی ویو پر گزشتہ 2 روز سے اپنے پیاروں کی تلاش کے لئے ساحل پر موجود ہیں۔ اپنے پیاروں کی تلاش میں اسپتال آنے والے ورثاء انتظامیہ کی ناقص انتظامات کا شکوہ بھی کر تے نظر آتے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دو دن گزر جانے کے باوجود انہیں کسی بھی طرح کی مدد فراہم نہیں کی جارہی ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s