غزہ :جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فضائیہ کا حملہ ،مزید 10 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فضائیہ کا حملہ ،مزید 10 فلسطینی شہیددویات اور پانی کی شدید قلت، پٹرول اور ڈیزل کی کمی نے عوام کو گدھا گاڑی استعمال کرنے پر مجبور کر دیا
غزہ میں سات گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی فضائیہ کا تازہ حملہ ، مزید 10 فلسطینی شہید،تعداد 18 سو 22 ہو گئی ۔ دوسری طرف ہسپتالوں میں دوا ہے نہ شہر میں پینے کا پانی، اسرائیلی بمباری میں غزہ کا واحد پاور پلانٹ بھی تباہ ہوگیا، غزہ کے بچےکھچے فلسطینی بھوک پیاس سے جیتے جی مرنےلگے ۔ غزہ کا کوئی کونہ ،کوئی گلی اورکوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں اسرائیل نے اپنی وحشت وبربریت کے جھنڈے نہ گاڑے ہوں ۔ اسرائیلی ظلم اورسفاکیت نے غزہ کے رہنے والوں پر زندگی محال کر دی ہے ۔ اول توبمباری سے سیکڑوں شہید ہو رہے ہیں،جوبچ گئے ہیں اسرائیل نے ان کا جینا بھی محال کر دیا ہے ۔ ہسپتال ، مساجد ، سکول ، بازار اسرائیل نے ہر جگہ تباہی پھیلادی ہے ۔ ہسپتالوں میں ادویات نہیں ،شہر کا پانی کی فراہمی کا نظام تہس نہس ہو چکا ہے جس سے زخموں سے چور چور فلسطینی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ بچے اور خواتین پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں ۔ اسرائیلی بمباری سے پاور پلانٹ تباہ ہونے کے بعد شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی کی فراہمی کا نظام بھی ختم ہو چکا ہے ۔ بمباری سے زیادہ تر پٹرول پمپ ملیا میٹ ہو چکے ہیں ، گیسولین اور ڈیزل نہ ہونے سے شہری کار اور ویگن کی بجائے گدھا گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں جنہیں اسرائیلی طیارے خاص طور پر نشانہ بناتے ہیں ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s