اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر فائرنگ، بھابھی اور گارڈ جاں بحقلاہور میں نامعلوم افراد نے معروف اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر فائرنگ کردی جس سے ہنی کی بھابھی اور گارڈ جاں بحق ہو گئےجبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں واقع اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ہنی کی بھابھی کوثرجاں بحق ہوگئی جبکہ اداکارہ کا بیٹا بہلاج، بھتیجا بیلاج اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔