کراچی:رینجرز کی فاروق ستار کے گھر کی تلاشی ، اسلحہ ضبط ، تین افرادگرفتار

رینجرز کی فاروق ستار کے گھر کی تلاشی ، اسلحہ ضبط ، تین افراد گرفتار)کراچی میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے باہر قائم سیکورٹی کیمپ ہٹاتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ، متحدہ کے رہنما کا کہنا ہے انہیں غیرمحفوظ کر دیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔ رینجرز نے پی آئی بی کے علاقے میں فاروق ستار کے گھر اور گلی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی اور ان کے پڑوسیوں یاسر ، شمشاد اور کاشف کو گرفتار کر لیا جبکہ گلی میں لگایا گیا سکیورٹی کیمپ بھی اکھاڑ دیا۔ فاروق ستار کہتے ہیں تلاشی کے دوران گھر سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ضبط کر لیا جس کی وجہ سے وہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں ۔ متحدہ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا مگر وہ فون پر دستیاب نہ ہوسکے ۔ ان کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی حکومت ، ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر اس کارروائی کا نوٹس لیں ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s