جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کرلی

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کرلی

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کرلی جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لیاقت بلوچ کو فون کر کے بند گلی سے نکلنے کے لئے کوئی راستہ نکالنے کی درخواست کی ہے۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق مرکزی امیر سراج الحق کی صدارت میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ طے کیا ہے کہ جماعت اسلامی اگست کے آخر میں اپنے طور پر عوامی رابطہ مہم چلائے گی اور بڑے شہروں میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

جماعت اسلامی نے یہ موقف اپنایا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے اور موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سراج الحق کے بعد جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو بھی ٹیلی فون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے لیاقت بلوچ سے مصالحتی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ملک میں کسی تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s