پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے ہوگاپاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز سیریز کا پہلا میچ کل گال میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم سری لنکن سرزمین پر گزشتہ 8 سال کے دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی اور کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا عزم لئے گرین شرٹس گراؤنڈ میں اترے گی۔ قومی ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں آئرلینڈر کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں خرم منظور، احمد شہزا، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، عمر اعکمل ، اسد شفیق، سرفراز احمد، عبدالرحمان، محمد طلحہ، وہاب ریاض، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، کوشال سلوا، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، کیتھوروان ویتھاناگے، نروشان ڈکویل، دلروان پریرا، نوان پرادیپ، دھمیکا پراساد، رنگانا ہیرات اور شمندا ایرنگا شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری ہے جس میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بہترین ٹیم کا چناؤ کیا گیا ہے اور سعید اجمل کا سامنا کرنے کے لئے بھی بیٹسمین پوری طرح تیار ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s