سعودی مردوں پر ، پاکستانی،بنگلہ دیشی، برمی ، چاڈ کی عورتوں سے شادی پر پابندی

سعودی مردوں پر ، پاکستانی،بنگلہ دیشی، برمی ، چاڈ کی عورتوں سے شادی پر پابندیغیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت نے نیا قانون نافذ کیا ہے ، جس کے تحت کسی بھی غیر ملکی عورت سے شادی سے پہلے حکومت سے اجازت لینا لازمی قرار دیا ہے۔

مکہ (دنیا نیوز) سعودی میڈیا کے مطابق اگر کوئی سعودی مرد مراکش کی عورت سے شادی کا خواہش مند ہے تو سعودی مرد پر ماضی میں کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہ رہنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہے۔ مراکش کی حکومت سعودی عرب کے مرد سے تقاضا کرتی ہے کہ اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو وہ اپنی پہلی بیوی کی رضامندی کا سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ تا ہم سعودی مردوں پر پاکستانی ، بنگلہ دیشی ، برما اور افریقی ملک چاڈ کی عورتوں سے شادی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان چاروں ملکوں کی پانچ لاکھ عورتیں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ مزید برآں غیر ملکی عورت سے شادی کے خواہش مند سعودی عرب کے مرد پر لازم ہے کہ اس کی عمر پچیس برس ہو اور اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ مہیا کرے جو ظاہر کرے کہ اس کی پہلی بیوی معذور یا کسی دائمی مرض میں مبتلا ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s