چین: سنکیانگ میں بسوں میں داڑھی اور حجاب کے ساتھ سفر پر پابندی عائد

سنکیانگ میں بسوں میں داڑھی اور حجاب کے ساتھ سفر پر پابندی عائدچین کے صوبے سنکیانگ میں بسوں میں داڑھی اور حجاب کے ساتھ سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔
چین کے شورش زدہ صوبے میں حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی کے بعد مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ حکام نے بسوں میں سوار مسافروں پر پانچ قسم کی ممانعت کے احکامات جاری کردیے ہیں جس میں حجاب کرنا، سکارف پہننا، ڈھیلا لباس پہننا، چاند ستارہ بنے ہوئے کپڑے پہننا اور داڑھی رکھنا شامل ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک پالیسی کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے اور شہر میں مسلمان مسافروں کے آزادانہ سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چاند اور ستارہ کا نشان بہت سے اسلامی ممالک کے پرچم میں علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد چین میں مشرقی ترکستان نامی ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s