کراچی:تھانے کے قریب دھماکا ، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،کورنگی سے لاش برآمد

تھانے کے قریب دھماکا ، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،کورنگی سے لاش برآمدکراچی میں قائدآباد تھانے کے قریب زور دار دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیاقت آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورنگی سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی سے بدامنی کا اندھیرا نہ چھٹ سکا ، شیر پاؤ کالونی میں قائد آباد تھانے کے قریب زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکا خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا ۔ دوسری جانب لیاقت آباد ایف سی ایریا میں موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر اندھا دھند فائر کھول دیئے جس کے باعث دو حجام حمید اور اشرف جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب خاتون کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔ اورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ سائٹ سے فیکٹریوں میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s