گال ٹیسٹ،یونس خان کی سنچری کی بدولت پاکستان کے 261رنزسری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں یونس خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کےاختتام پر 4 وکٹ پر 261رنز بنالئے ہیں،گال میں جاری میچ کے پہلے دن پاکستانی اوپنرز پھر ناکام ہوگئے،اظہر علی 30 اور مصباح الحق 31 رنز بناسکے لیکن ایک اینڈ سے یونس خان ڈٹے رہے اورٹیسٹ کیریئر کی 24 ویں سنچری اسکور کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی ،خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلد ی ختم کیا گیاتو پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 261 رنز بنالئے تھے،یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔