عراق میں نشے میں دھت خاتون صحافی نے بھوک لگنے پر دو افراد کو کاٹ کھایا

عراق میں نشے میں دھت خاتون صحافی نے بھوک لگنے پر دو افراد کو کاٹ کھایابغداد میں امریکی نشریاتی ادارے کی خاتون رپورٹر نے نشے کی حالت میں بھوک لگنے پر دو افراد کو کاٹ کھایا۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی نشریاتی ادارے سے وابستہ شامی نژاد خاتون صحافی عروہ دامن نے امریکی سفارت خانے میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران اس قدر شراب پی لی کہ ان کے حواس قابو میں ہی نہ رہے۔ زیادہ حالت خراب ہونے پر انہیں طبی امداد دینی پڑگئی اس دوران انہوں نے طبی عملے کے 2 ارکان کو کاٹ کھایا اور اس طرح طبی امداد فراہم کرنے والوں کو اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔
عروہ دامن کی جانب سے نشے میں دھت ہوکر روا رکھے گئے رویئے کا شکار دونوں افراد نے خاتون صحافی اور امریکی خبر رساں ادارے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاہم ادارے نے اس قسم کی کسی بھی کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب عروہ دامن نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے رویئے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے روز انہوں نے دن بھر کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔ نشے کی حالت میں انہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا کہ وہ کیا کھائے اور کیا کرے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا ناقابل معافی تھا اور اس کی وہ خود ذمہ دار ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s