مظاہرے کرنے والوں کے ساتھ جیسے کو تیسا، فارمولا اپنایاجائے گا۔

ر مظاہرے کرنے والوں کے ساتھ جیسے کو تیسا، فارمولا اپنایاجائے گا۔حکومت نےطے کرلیا کہ مار چ اور مظاہرے کرنے والوں کے ساتھ جیسے کو تیسا، فارمولا اپنایاجائے گا۔ پولیس لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹر یٹ کو گھیرے ہوئے ہے ۔ جبکہ عمران خان کو قابو کرنے کےلیے سیاسی حربے آزمائے جارہے ہیں ۔ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے کیسے نمٹنا ہے ،تازہ اقدامات نے حکومت کی حکمت عملی واضح کردی ۔ حکومت کو للکارنے اورکارکنوں کو انتظامیہ کو سبق سکھانے کا درس دینے پر طاہرالقادری سے انتظامی طریقے سے نمٹا جائے گا ،جس کا عملی مظاہرہ اس وقت بھی لاہور میں دیکھا جاسکتاہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کو کنٹرول کرنے کےلیےپولیس حرکت میں آگئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا سیاسی توڑ نکالا جارہاہے ۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جس حد تک ممکن ہوبڑی جماعتوں کو کپتان سے دور رکھ کر انہیں تنہا کردیا جائے اور حکومتی قلعے کو مضبوط سے مضبوط بنایاجائے ۔ اسی لیے نسبتاً قریب سمجھی جانے والی شخصیات سے مشاور ت کے بعد نواز شریف ، سخت حریفوں سے بھی ملنے کےلیے تیار ہیں ۔ تلخ تجربات کو ایک طرف رکھ کر ایم کیو ایم کے وفد کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی ۔ دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،عمران خان سے ملاقات کےبعد جو تجاویز لائے تھے۔ وزیراعظم کے ساتھیوں نے انہیں قبول کرنے کی حمایت کی ہے ۔ دوسری کل وزیراعظم سے ملنے والے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی آج پیغام لے کر عمران خان کے پاس جائیں گے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s