کراچی:پی ایس 93 میں جماعت اسلامی کےعبدالرزاق کامیاب قرار

پی ایس 93 میں جماعت اسلامی کےعبدالرزاق کامیاب قرارہم الزام اس کو دیتے تھے، قصور اپنا نکل آیا۔ الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس93 میں نتائج تبدیل کر کے تحریک انصاف کے حفیظ الدین کو جتوایا گیا۔ الیکشن ٹریبونل نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93سے تحریک انصاف کے حفیظ الدین کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے عبدالرزاق کو کامیاب قرار دے دیاہے۔ الیکشن ٹریبونل کراچی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ ظفر احمد شیروانی نے پی ایس 93سے متعلق انتخابی عذر داری پر فیصلہ سنایا۔ الیکشن ٹریبونل میں جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق نے 7پولنگ اسٹیشنز کے نتائج اور تحریک انصاف کے حفیظ الدین کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ عبدالرزاق کے وکیل عابد زیبری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پی ایس93 کے7پولنگ اسٹیشنز نمبر 2،18،23،29،32،55اور68 کے پریزائڈنگ افسران اور ریٹرننگ افسر کے جاری کردہ نتائج میں فرق ہے،جو پریزائیڈنگ افسران کی بد نیتی کے باعث ہوا۔ پریزائیڈنگ افسران کے نتائج کے مطابق عبدالرزاق نے 11395و وٹ جبکہ حفیظ الدین نے9978 ووٹ حاصل کیے جبکہ ریٹرننگ افسر کے جاری کردہ نتیجے میں تحریک انصاف کے حفیظ الدین کے 15431ووٹ جبکہ جماعت اسلامی کے عبد الرزاق کے 10960ووٹ ظاہر کرکے حفیظ الدین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن ٹریبونل میں پریزائیڈنگ افسران کی تبدیلی،گواہوں کے بیانات اور نتائج میں فرق کے ثبوت پیش کیے گئے،جس پر ٹریبونل نے پی ایس93 سے تحریک انصاف کے حفیظ الدین کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے عبد الرزاق کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا،جس کا نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s