حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، کپتان کے 3مطالبات تسلیم

سونامی روکنےکی تیاریاں،حکومت کپتان کے3مطالبات ماننےپرتیار باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے چار مطالبات میں سے تین مطالبات ماننے پر رضا مند ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے توسعت سے وزیراعظم تک پہینچائے گئے مطالبات پر حکومت کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے4 میں سے 3مطالبات ماننے پر تیار ہوگئی ہے، حکومت عمران خان کے 10حلقے کھولنے کے معاملے پر بات چیت کیلئے رضا مند ہوگئی، جب کہ سیاسی اتفاق رائے سے آرٹیکل 245 کا نفاذ واپس لیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تجاویز کی روشنی میں انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر بھی حکومت نے رضا مند ظاہر کردی ہے، جب کہ پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں مزید نمائندگی دی جا سکتی ہے، دوسری جانب حکومت کی جانب سے اس بات کا اصرار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف اس بات کی ضمانت دے کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، ضمانت ملنے پر حکومت کپتان اور ان کی پارٹی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی اجازت دے سکتی ہے۔

کپتان کے چار مطالبات :

1۔ پہلا مطالبہ تحریک انصاف کا10 حلقے کھولنے کا

2۔ دوسرا مطالبہ آرٹیکل 245 واپس، اور فوج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

3۔ تیسرا مطالبہ عمران خان کو اسلام آباد آنے کیلئے فری ہینڈ دیا جائے

4۔ چوتھا مطالبہ انتخابی اصلاحات کا عمل مؤثر اور تیز کرنے کا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا وفد آج وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اہم ملاقات کرے گا، دونوں رہ نماؤں کی ملاقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے، ملاقات میں وزیر داخلہ 4 نکاتی فارمولے پر لیاقت بلوچ کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ پی ٹی آئی پہلے ہی سراج الحق کے ذریعے 4مطالبات وزیراعظم کو پہنچا چکی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s