قائد آباد میں پی اے ٹی ورکرز نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی، موبائل بھی تباہ

قائد آباد میں پی اے ٹی ورکرز نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی، موبائل بھی تباہ: خوشاب کے علاقے قائد آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا، مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق قائد آباد میں پی اے ٹی کارکنوں اور پولیس میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اور تھانے کو آگ لگادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اے ٹی کارکنوں نے تھانے میں کھڑی پولیس موبائل بھی جلادی گئی جبکہ عملے نے بھاگ کر جانب بچائی۔

Leave a comment