پاپ اسٹارجسٹس بیبرکی ملالہ سےویڈیو چیٹ،ملاقات کااظہارکرڈالا نوجوان پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے ملالہ یوسف زئی سے دوستی کرلی، بات چیت میں نوجوان گلوگار نے ملالہ سے جلد ملنے کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

یوں تو دنیا بھر میں ملالہ یوسف زئی کے مداحوں کی کمی نہیں لیکن اب تو کینیڈا کے معروف گلوکار بھی اس صف میں شامل ہوگئے ہیں، جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا پر ملالہ سے آن لائن چیٹ کی تصویر بھی پوسٹ کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملالہ سے بہت متاثر ہیں اور ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔

جسٹن بیبر کی خواہش ہے کہ وہ تعلیم کے مشن کے لئے ملالہ کے نام سے قائم ملالہ فنڈ میں مدد کریں۔