اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی جاں بحق،کئی ملکوں میں مظاہرے

اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی جاں بحق،کئی ملکوں میں مظاہرےاسرائیل نے ایک بار پھر غزہ میں موت کا کھیل کھیلنا شروع کردیا ہے ۔ ہفتے کو بھی صیہونی طیارے غزہ پر بمباری کرتے رہے جس کے نتیجے میں 8مزید فلسطینی شہید ہوگئے ۔ دنیا بھر میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت دوسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے ۔ اسرائیلی طیارے غزہ کی بستیوں پر بموں کی برسات کررہے ہیں۔ہفتے کو بھی اسرائیل نے دیر البلاح اور رفاح کے علاقے پر 50فضائی حملے کیے جن میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ حماس نے بھی اسرائیل کی جانب 25راکٹ فائر کیے جس کے باعث ایک اسرائیلی فوجی اور ایک شہری زخمی ہوا۔ادھرمغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جن میں 15 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔رم اللہ کے علاقے میں بھی اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں۔دوسری جانب برطانیہ کی طرح جرمنی، فرانس ، ایران، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، بھارت اور چلی میں بھی اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے جن میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور غزہ میں جاری ظلم روکنے کا مطالبہ کیا۔فلسطینی حکام کادعویٰ ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے مصر میں بالواسطہ مذاکرات آج پھر شروع ہونے کا امکان ہے جس میں شرکت کیلئے اسرائیلی وفد آج قاہرہ پہنچے گا جہاں فلسطینی وفد اور مصری رابطہ کار پہلے سے موجود ہیں۔8 جولائی سے شروع ہونے والی جنگ میں 19 سو سے زائد فلسطینی شہید جبکہ64 فوجیوں سمیت 67 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s