انقلاب کی فتح یا اپنی شہادت تک جنگ لڑوں گا: طاہر القادری

انقلاب کی فتح یا اپنی شہادت تک جنگ لڑوں گاپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انقلاب کی فتح یا اپنی شہادت تک جنگ لڑوں گا۔ کسی کنٹینر میں نہیں بیٹھا، جس نے مجھے شہید کرنا ہے وہ سامنے آئے۔ میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ حکمران مجھے ڈرا سکتے ہیں اور نہ دھمکا سکتے ہیں۔ 18 کروڑ عوام کیلئے شہادت قبول ہے۔ شہید ہو جائوں تو کارکن جنازہ پڑھ کر جائیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کیخلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یوم شہداء پاک فوج کے شہیدوں کی یاد میں ہے۔ آج آپریشن ضرب عضب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یوم شہداء پر پورے پاکستان سے آنے والے قافلوں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ ہمارے سینکڑوں کارکنوں کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل سانحہ ماڈل ٹائون میں ریاستی جبر کیخلاف شہادتیں پیش کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے جب ظلم رہے گا اور نہ ظالم رہے گا۔ اب ظلم بچے گا اور نہ ظالم بچے گا۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ قوموں کا مقدر قربانیوں کے بغیر بدل نہیں سکتا۔ دنیا میں ہر جگہ تبدیلی طویل قربانیوں کے بعد آئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے کسی بھی وقت شہید کیا جا سکتا ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ حکمران مجھے ڈرا سکتے ہیں اور نہ دھمکا سکتے ہیں۔ 18 کروڑ عوام کیلئے شہادت قبول ہے۔ انقلاب کی فتح یا اپنی شہادت تک جنگ لڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن 3 دن تک یہی قیام کریں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرونگا۔ جو کارکن مجھے چھوڑ کر جانا چاہیں وہ اپنے گھروں کو جا سکتے ہیں۔ تین دن کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل بتائوں گا۔ جبر کی انتہاء ہو جائے یا صبر کی، کارکن چھوڑ کر نہ جائیں۔ کارکن نیت کر لیں تو حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے۔ عوامی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء نے ملک میں تبدیلی کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دیں۔ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر معصوم عورتوں پر سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب بھی موقع ملا شہادتوں کا بدلا لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری اکھٹے ہو گئے تو اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہم سب اکھٹے ہو جائیں تو انتظامیہ بھاگ جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا جذبہ بے مثال ہے۔ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے جوش اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جعلی قیادت کا قبضہ ہے۔ پولیس والو اتنا ظلم نہ کرو کہ بعد میں حساب دینا مشکل ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف اور شہباز شریف سے نجات چاہتی ہے اور طاہر القادری کے پیچھے کھڑی ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان مل کر قوم کو ظالموں سے نجات دلائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نہ بُکنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے ہیں۔ حکمرانوں طاہر القادری اور عمران خان کے راستے میں نہ آنا، جس تحریک میں خون شامل ہو جائے اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ احتجاج سب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ موجودہ حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہداء کے خون کا بدلہ آئین اور قانون کے مطابق لیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s