باکسر محمد علی کی بیٹی کا باكسنگ كے بعد فلمی دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہلیجنڈری باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ نے باکسنگ کے بعد فلمی دنیا میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیلیٰ ہالی وڈ فلم “فیلكن رائزنگ” میں جلوہ گر ہورہی ہیں، فلم كی كہانی ڈرگ مافیا كے گرد گھومتی ہے اور ان کی ایكشن اور تھرل سے بھر پوریہ فلم 5 ستمبر كو ریلیز ہو گی۔
لیلیٰ نے اپنے والد كے نقش قدم پر چلتے ہوئے باكسنگ كا میدان چُنا اور اسے بطور پروفیشن اپنایا، اپنے والد كا نام جڑا ہونے كی وجہ سے انہیں اہمیت تو پہلے ہی حاصل تھی لیكن رنگ میں انہوں نے ثابت كیا كہ ان كی شہرت والد كی مرہون منت نہیں، لیلیٰ اپنے باکسنگ کیرئیر میں اب تک نا قابل شکست ہیں۔ باكسنگ میں نام كمانے كے بعد لیلیٰ علی نے ماڈلنگ بھی كی اور اب فلمی دنیا میں قدم ركھا ہے۔