تہران: مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ، 48 افراد ہلاک

مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ، 48 افراد ہلاکایران میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 48 افرادجاں بحق ہوئے ہیں ۔ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے مشرقی شہر طَبس جارہا تھا جو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی مضافاتی علاقے آزادی میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ ایرانی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں 10 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں ۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والے تمام افراد طیارے کے مسافر تھے یا زمین پر بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس بارے میں بھی واضح اطلاعات نہیں ہیں کہ طیارہ کس ائر لائن کا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق طیارہ تابان ائر لائن کا تھا جبکہ ایک اور رپورٹ میں طیارے کا تعلق سِپاھان ائر لائن سے بتایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s