عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق2کانسٹیبلوں کی نمازجنازہ

عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق2کانسٹیبلوں کی نمازجنازہلاہور میں ہفتےکےروز مبینہ طور پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کی فائرنگ اور تشدد سےجاں بحق ہونےو الے2 پولیس اہلکار وں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔سی سی پی او لاہور کاکہناہے کہ پولیس کا مورال بلند ہے اور طاہر القادری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔ کانسٹیبل محمداشرف اورکانسٹیبل محمد علی آزاد کی نمازِجنازہ پولیس لائنز لاہور میں ادا کی گئی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیداور،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت اعلیٰ پولیس افسران اورملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمازِ جنازہ کے بعدشہداءکوپولیس کےچاق وچوبند دستےنے سلامی دی۔فاتحہ خوانی میں شہداء کےبلندیءِ درجات کی دعاکی گئی۔کانسٹیبل محمد اشرف کوعوامی تحریک کے کارکنوں نےنصیر آبادمیں مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بناکر، جبکہ محمد علی آزاد کو نواں کوٹ میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کر کےقتل کر دیاگیاتھا۔ سی سی پی او لاہور چودھری ذوالفقار حمید کا کہناہے کہ پولیس اہلکاربہادری سے ڈیوٹی دے رہے ہیں، طاہر القادری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s