آخر کار عامر خان کے عریاں پوسٹر کو کپڑے پہنا دیے گئے

آخر کار عامر خان کے عریاں پوسٹر کو کپڑے پہنا دیے گئےبالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘ کے لیے گزشتہ دنوں جاری ہونے والے ایک پوسٹ جس میں عامر خان برہنہ کھڑے ہیں، عامر کے اس پوسٹر کو گزشتہ روز ایک عوامی اجتماع میں کپڑے پہنا دیے گئے۔
دوسری طرف ایک خبر یہ بھی ہے کہ پوسٹر میں دکھائے گئے برہنہ عامر خان کا یہ سین 2 سال قبل عکس بند کیا گیا تھا اور یہ فوٹو شوٹ فلم ’’پی کے‘‘ کی شوٹنگ سے قبل ہی لیا گیا تھا جب عامر فلم ’’دھوم تھری ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ کانگریس جماعت کے رکن اسمبلی ول پارلے ہیگڈے نے عامر خان کے پوسٹر کے ان کے برہنہ جسم والے کٹ آئوٹ پر گرے رنگ کی شرٹ اور سبز رنگ کی نیکر لٹکا دی جسے دیکھ کر سب خوش ہوئے اور تالیاں بجائیں۔
اداکار کے اس فعل کو ’’ناپسندیدہ اور بھارتی ثقافت کے خلاف ‘‘ قرار دیتے ہوئے رکن اسمبلی ہیگڈے نے رسمی طور پر عامر کے کٹ آئوٹ پوسٹر کو کپڑے پہنائے اور کہا کہ عامر بذات خود ایک اچھے اداکار ہیں ، انھوں نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ ایسی قابل اعتراض فلم ’’پی کے ‘‘ سے دستبردار ہو جائیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s