دنیا کے بدترین کپتانوں میں مصباح اور دھونی بھی شامل

دنیا کے بدترین کپتانوں میں مصباح اور دھونی بھی شاملگال ٹیسٹ کی شکست مصباح الحق کو بطورکپتان ایک اور داغ لگاگئی، اوے گراؤنڈز پر زیادہ ٹیسٹ ہارنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔ بطور مہمان دنیا کے بدترین کپتانوں میں کیوی اسٹیفن فلیمنگ ، ویسٹ انڈین برائن لارا اور انڈین ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں۔

لگتا ہے مصباح الحق نے منفی ریکارڈز بنانے کا ٹھیکہ اٹھارکھا ہے، ایک ایک کرکے منفی ریکارڈز میں مصباح الحق تمام پاکستانیوں کو پیچھے چھوڑنے لگے۔ اس بار گال ٹیسٹ کی شکست نے انہیں بدنامی کا ایک نیا داغ لگایا۔ مسٹر ٹک ٹک اوے گراؤنڈز پر زیادہ میچز ہارنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔

اووے سیریز میں انضمام الحق اور وسیم اکرم آٹھ آٹھ ٹیسٹ ہارچکے ہیں، مصباح الحق کے دامن پر غیرملکی سرزمینوں پر چھ شکست کے دھبے ہیں، اوے میدانوں پر زیادہ ٹیسٹ شکستوں کی بدنامی کیوی اسٹیفن فلیمنگ اور ویسٹ انڈین برائن لارا کو اٹھانا پڑی دونوں نے سولہ سولہ ٹیسٹ ہارے۔ مانچسٹر ٹیسٹ ہارنے والے دھونی اوے گراؤنڈز پر بدترین کپتانی کا ریکارڈ رکھنے والوں میں تیرہ شکستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s