امریکی شہر میامی سے بلیاں غائب ہونا شروع امریکا کے شہر میامی میں اچانک بلیاں غائب ہونا شروع ہوگئیں، تحقیقات ہوئیں توبارہ فٹ کا ایک اژدھا علاقہ میں پایا گیا، جسے پکڑ لیا گیا۔

کچھ عرصہ سے امریکا کے شہر میامی میں بلیاں غائب ہونا شروع ہوئیں مگر کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔ پولیس نے وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی توجھاڑیوں سے ایک بارہ فٹ کا اژدھا پکڑا گیا، شبہ ہے کہ بلیوں کے غائب ہونے میں یہ اژدہا ملوث ہے۔ اژدہے کو پکڑ کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔