جاوید ہاشمی اپنی جدوجہد کو نقصان پہنچا رہے ہیں،عمران خان

جاوید ہاشمی اپنی جدوجہد کو نقصان پہنچا رہے ہیں،عمران خانباغی بغاوت کرے گا یا منا لیا جائے گا یہ ہے وہ ملین ڈالر سوال جو اس وقت پورے ملک میں زیر بحث بنا ہوا ہے، عمران خان سے جاوید ہاشمی کے اختلافات کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی ہے۔ عمران خان نے جاوید ہاشمی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے الزام لگایا کہ آزادی مارچ کی تمام حکمت عملی جاوید ہاشمی کی موجودگی میں بنائی گئی، پتا نہیں کیوں وہ بغیر بتائے چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے جاوید ہاشمی کو ایس ایم ایس کیا تھا، انھوں نے جواب ہی نہیں دیا۔اس کے علاوہ عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے جاوید ہاشمی کو منانے کے لیے کوئی وفد نہیں بھیجا۔ اس کا مطلب ہے کہ جاوید ہاشمی سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے وفد کو عمران خان نے منانے کا مینڈیٹ دیا ہی نہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s