مجھے نصیر الدین شاہ سے نفرت تھی، نانا پاٹیکر

مجھے نصیر الدین شاہ سے نفرت تھی، نانا پاٹیکربالی وڈ کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر کبھی نصیر الدین شاہ سے نفرت کرتے تھے۔ یہ بات خود نانا پاٹیکر نے نے بتائی کہ جب وہ خاص طور سے اسٹوڈیو تشریف لاتے،لیکن اس نفرت کی وجہ کیا تھی؟نانا بتاتے ہیں ’سارے اچھے رول، سارا احترام، انہیں ہی مل جاتے تھے۔ مجھے کچھ نہیں ملتا تھا۔‘پھر تھوڑے مزاحیہ لہجے میں انہوں نے کہا ’کئی بار مجھے لگتا کہ نصیر کو کوئی چوٹ وغیرہ لگ جائے۔ کچھ دنوں کے لیے وہ انفٹ ہو جائیں تاکہ مجھے وہ رول ملنے شروع ہو جائیں۔ لیکن خدا نے میری ایک نہ سنی اور نصیر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے۔‘نانا پاٹیکر اب نصیر کی تعریف کے موڈ میں آ چکے تھے۔ ’نصیر کمال کے اداکار ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی اداکاری کی صلاحیت کے دس فیصد تک بھی پہنچ جاوں تو بہت ہے۔‘نانا پاٹیکر اور نصیر الدین شاہ انیس بذمی کی ’ویلکم بیک‘ میں نظر آئیں گے۔ لیکن نانا کی تمنا کچھ اور ہی ہے۔انہوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں کہ ہم کسی سنجیدہ فلم میں ساتھ جائیں، جس میں کرنے کو بہت کچھ ہو۔‘نانا پاٹیکر نے بتایا کہ وہ بلراج ساہنی، موتی لال، نوتن اور دلیپ کمار کے بھی زبردست مداح ہیں۔ نانا جلد ہی فلم ’اب تک چھپپن‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s