کسی جج یا جرنیل کو حکومت کرنے کا حق نہیں ،جاوید ہاشمی لانگ مارچ سے الگ ہوگئے –

کسی جج یا جرنیل کو حکومت کرنے کا حق نہیں ،جاوید ہاشمی لانگ مارچ سے الگ ہوگئےآزادی مارچ سے پہلے ہی تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات پیدا ہوگئے ، مرکزی صدر جاوید ہاشمی نے آزادی مارچ سے خود کو الگ کر لیا۔

ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی طالع آزما کو پاکستان کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے ، کسی جج یا جرنیل کو حکومت کرنے کا حق نہیں ، آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ابھی قبل ازوقت ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ تحریک انصاف میں ہیں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ کسی مارشل لاء کو روکنے کیلئے وہ اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا پارٹی میں مشاورت کے عمل میں شریک رہتے ہیں تاہم کئی امور پر ان کے اختلافات ضرور ہیں ۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ قبل ازوقت ہے ، اس کے بارے میں آج شام میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s