کمر پتلی کرنے کیلیےمیکسیکو کی گلوکارہ نے 2 پسلیاں نکلوا دیں

کمر پتلی کرنے کیلیےمیکسیکو کی گلوکارہ نے 2 پسلیاں نکلوا دیںمیکسیکو کی گلوکارہ تھالیا نے اپنی کمر پتلی کرنے اوردبلا پتلا نظر آنے کے لئے اپنی دوپسلیاں نکلوا رکھی ہیں ، اور انہیں نیٹ پر ایک جار میں ڈال کر دکھا رہی ہے۔ اس کو دیوانگی کہیں یا پاگل پن کہ 42 سالہ گلوکارہ تھالیا سودی میرانڈا اپنے مداحوں کو ایک عرصے سے دو پسلیاں نکلوانے کے بارے میں بتاتی رہی ہے ، اور اب کی بار ایک انٹرویو میں بھی اس نے یہ ذکر کیا ہے ، اور ساتھ ہی ثبوت کے طور پر جار میں محفوظ کی ہوئی وہ پسلیاں بھی دکھائی ہیں جس کے بعد میڈیا میں ایک کھلبلی مچ گئی ہے۔
تھالیا جس کے زیادہ تر مداح فلپائنی ہیں ، اس نے ان کے لئے لکھا ہے کہ میں اپنی پسلیوں سے بہت محبت کرتی ہوں اس لئے انہیں اب تک محفوظ رکھا ہے۔ تھالیا ایک گلوگارہ ہی نہیں ، ایک اداکارہ ، مصنفہ اور شاعرہ بھی ہے ، جس کو ، لاطینی پاپ ملکہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنی پسلیاں دکھانے والی ویڈیو جاری کرنے کے ساتھ اس نے کہا ہے کہ اس طرح کی ایک اور وڈیو بھی آ رہی ہے۔ اپنی دو پسلیاں دکھانے کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعی اس نے ایسا کر رکھا ہے ، یا پھر دوسروں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s