بھارت میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب

بھارت میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبپاکستان کے یوم آزادی پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی متاثر کن تقریب ہوئی ۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم بلند کیا ۔اس موقع پر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ احترام پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔ٰٕٕمیں یہ بات دہرانا چاہوں گا کہ پاکستان باہمی احترام اور باہمی دلچسپی کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تعاون پر مبنی معمول کے تعلقات چاہتا ہے ۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل حل کرنے کے قابل ہوں گے اور دوستی و تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیری عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سفارتی اور اخلاقی طور پر اُن کے ساتھ ہے ۔اس بات کو بھی دہرانا چاہوں گا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی قانونی جدوجہد میں ان کی مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کے منشور اور انسانی حقوق کے عالمی ڈیکلریشن کے تحت حاصل ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔ بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s