پی ٹی آئی کا قافلہ ،احتجا ج کیلئے لگژری کنٹینر کا نیا ٹرینڈ

پی ٹی آئی کا قافلہ ،احتجا ج کیلئے لگژری کنٹینر کا نیا ٹرینڈتحریک انصاف کا آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف چل پڑا،،عمران خان ، دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ بلٹ پروف کنٹینر میں موجود ہیں، تمام سہولتوں سے آراستہ کنٹینر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،ملک میں پہلے رہنما احتجاج ٹرکوں پر کرتے تھیمگر اب ان کے لئے لگژری کنٹینر تیار کئے جاتے ہیں، طاہرالقادری کے بعد عمران خان بھی بلٹ پروف کنٹینر میں سوار ہوکر پاکستان سے بادشاہت کا خاتمہ کرنے نکلیں ہیں،کنٹینر میں عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ،جاوید ہاشمی ،،شیخ رشید اور دیگر رہنما موجود ہیں جبکہ کارکنوں کے قافلے بھی بڑی تعداد میں ان کے ساتھ ہیں،جو بے حد پرجوش ہیں،عمران خان کے لگژری اور بلٹ پروف کنٹینر پر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس میں تمام آسائشیں موجود ہیں،جو ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر میں تھیں،کپتان کا یہ کنٹینر آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب سے بڑھ رہا ہے اور اسلام آباد کی طرف ایک طوفان دستک دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s