کوئٹہ ایئربیس کے قریب راکٹ حملوں کے بعد فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاکسمنگلی ایئربیس کے قریب نامعلوم سمت سے 2 راکٹ فائر کئے گئے جو خالی میدان میں جاگرے جبکہ راکٹ حملوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔
شر پسندوں کی جانب سے خیزی کے علاقے میں واقع سمنگلی ایئربیس کے قریب نامعلوم سمت سے 2 راکٹ فائر کئے گئے جو خالی میدان میں جاگرے، راکٹ گرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد شدت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، شدت پسندوں کے حملے کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔