عمران خان کے قافلے پرنہ پتھراؤ کیا اورنہ شامل تھا پھر بھی گرفتاری پیش کردی، پومی بٹ

عمران خان کے قافلے پرنہ پتھراؤ کیا اورنہ شامل تھا پھر بھی گرفتاری پیش کردی، پومی بٹعمران خان کے قافلے پر پتھراؤ اور جوتے پھینکے والے مبینہ ملزم پومی بٹ نے ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عمران بٹ کے بھائی پومی بٹ نے عمران خان کے قافلے پر پتھراؤ کرنے اور جوتے پھینکے کے الزام میں خود ہی گوجرانوالا کے تھانہ سبزی منڈی میں ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی۔ پومی بٹ اپنے بھائی عمران بٹ اور 7 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ پومی بٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے قافلے پر نہ پتھراؤ کیا اور نہ ہی پتھراؤ میں شامل تھا اور مجھے گلو بٹ سے جوڑنے کی کوشش نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ گوجرانوالا پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے مبینہ کارکنان کی جانب سے عمران خان کے ٹرک پر پتھر اور جوتے پھینکے گئے تھے جبکہ لیگی کارکنان کے اس عمل کو تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s