مرید کے میں تحریک انصاف کے کارکنان کھانا نہ ملنے پر گتھم گتھاشہر مرید کے میں تحریک انصاف کے کارکنان قافلہ جانے کے بعد کھانا نہ ملنے پر گتھم گتھا ہوگئے۔

مرید کے میں کارکنوں نے پہلے عمران خان سے تقریر کے لئے اصرار کیا۔ کپتان کا قافلہ گزرنے کے بعد گھنٹوں انتطار کرنے والے کارکنان کھانے کے لئے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

ناراض کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ تیرہ گھنٹوں سے انتظار کر رہے تھے انہیں کھانا تک نہیں مل سکا ۔ جس پر دوسرے گروپ سے ان کا جھگڑا بھی ہوا۔ جس کے بعد ناراض کارکنوں نے معافی تلافی کرلی۔