ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کا عمران خان کے کنٹینیر پر شدید پتھراؤ

ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کا عمران خان کے کنٹینیر پر شدید پتھراؤپاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب پر امن طریقے سے رواں دواں تھا کہ گوجرانوالہ کے مقام پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان آپے سے باہر ہوئے اور پی ٹی آئی کے کپتان کے کنٹینر پر شدید پتھراؤ کر ڈالا۔

گوجرانوالہ آمد پر مسلم لیگ ن اور اورتحریک انصاف کےکارکنان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، اور ن لیگ رہنما کے ڈیرے کے سامنے ایک دوسرے پر جسمانی طور پر برس پڑے۔ دونوں پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں آزادنہ ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا، جس سے تحریک انصاف کے کئی رہنما اور کارکن زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں مشہور پاپ سنگر سلمان احمد بھی شامل ہیں، جب کہ کنٹینر پر کھڑے کپتان کے کئی ہمنوا بھی پتھروں کی زد میں آکر لہو لہو ہوگئے۔ واقعہ کی نازکت اور صورت حال کو بھانپتے ہوئے پولیس فوری موقع پر پہنچی۔ سڑکوں کے دونوں جانب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کارکنوں نے جگہیاں سنبھال لیں۔ نہ صرف سڑکوں سے بلکہ گھروں کی چھتوں پر موجود ن لیگ کے کارکنوں اور ہمدردوں نے کنٹینر اور تحریک انصاف کے قافلے میں شامل شرکاء اور کارکنوں پر پتھروں کی بارش کردی۔ گوجرانوالہ کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شدید پتھراؤ اور تصادم سے تحریک انصاف کے کئی کارکنان زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امدادی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا، شہباز شریف نے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تحمل اوربرداشت کادامن ہاتھ سےنہ چھوڑیں، انہوں نے ن لیگ کےکارکنوں کو پُرامن رہنےکی ہدایت کردیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s