175 سے زائد بھارتی طلبا یوم آزادی کا ’’لڈو‘‘ کھاکر اسپتال جا پہنچے

175 سے زائد بھارتی طلبا یوم آزادی کا ’’لڈو‘‘ کھاکر اسپتال جا پہنچےبھارت میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران زہریلے لڈو کھانے سے 175 سے زائد طالب علموں کی حالت غیر ہوگئی.
بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کے گاؤں مالو میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران 4 سرکاری اسکولوں کے 175 سے طلبا کی لڈو کھا کر حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اشوک نگر ایریا میں واقع حلوائی کی دکان کو سرکاری اسکولوں کی جانب سے 38 کلو لڈو کا آڈر دیا گیا تھا جس کے کھانے سے طلبا کی حالت غیر ہوئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک ، سیلز مین، ملازمین اور چاروں اسکولوں کے پرنسپلز کو حراست میں لیتے ہوئے لڈو کے نمونے اور دیگر اشیا تحویل میں لے لیں جبکہ ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s