جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں

جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میںجماعت اسلامی کےتحت غزہ ملین مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، شارع فیصل سمیت شہر کی تمام شاہراہوں پر استقبالی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ ملین مارچ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کرینگے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں “غزہ ملین مارچ”کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب اسٹیج کی تیاریاں جاری ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے عوام نے غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملین مارچ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا ثبو ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلی مسلم حکمرانوں کی آنکھوں سے پٹی ہٹانے کا اور ان کا ضمیر جھنجھوڑنے کا مقصد بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملین مارچ میں تاجر برادری، مختلف سیاسی جماعتیں، ٹرانسپورٹر حضرات، طلبہ اور طالبات سمیت عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s