حساس،فوجی تنصیبات کے نقشے ظاہرکرنے پربھارت گوگل سے ناراضگوگل کی جانب سے بھارت کے حساس علاقوں اور فوجی تنصیبات کے نقشے طاہر کیے جانے پر بھارت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ اُس کی درست جغرافیائی معلومات لیک ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ گوگل کی طرف سے اسپانسرڈ کیلیفورنیا کی کمپنی نے بھارت کے لیے نقشوں کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ گوگل پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے نقشوں کے ذریعے بھارت کے حساس فوجی اڈوں اور تنصیبات کے مقامات کا انکشاف کردیا۔میپاتھن 2013 نامی مقابلے کا مقصد گوگل کی شرائط و ضوابط کے مطابق بھارت کے لیے گوگل میپ پر درست جغرافیائی معلومات کا نقشہ بنانا تھا۔ اس مقابلے کے فاتح پٹھان کوٹ کے وشان سائینی تھے جھہوں نے گوگل میپ کو مقابلے میں اپنا نقشہ پیش کیا تو اس نے ایک وسیع علاقے کو شامل کرتے ہوئے اسے ملٹری ایریا کا لیبل دیا۔