عمران خان کا حکومت کیخلاف ”سول نافرمانی تحریک” چلانے کا اعلان

عمران خان کا حکومت کیخلاف ''سول نافرمانی تحریک'' چلانے کا اعلانپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کیخلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پاکستانی قوم کے پاس صرف ایک ہی راستہ رہ گیا ہے۔ نواز شریف خدا کے واسطے استعفیٰ دیدیں.
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو ایک اور امتحان میں ڈالنے جا رہا ہوں۔ پورا یقین ہے کہ پاکستانی عوام اس امتحان پر پورا اتریں گے۔ ہم آج سے حکومت کو بجلی، سوئی گیس کے بلز اور ٹیکس نہ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ حکومت کو کوئی یوٹیلیٹی بل ادا نہ کریں کیونکہ اگر پاکستانی عوام ان حکمرانوں کو بل اور ٹیکس ادا کرتی رہے گی تو یہ صرف اپنا بزنس اور پیسہ بنائیں گے۔ ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے تک سول نافرمانی تحریک جاری رہے گی۔ کارکن فیصلہ کر لیں کہ ظلم کا نظام نہیں چلے دیں گے۔ عمران خان کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں یہ سب کچھ اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک کی عوام کیلئے کر رہا ہوں۔ اگر آپ نے میری باتوں پر عمل کیا تو کوئی نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہمارے پاس دو راستے ہیں جن میں ایک تو یہ ہے کہ سونامی یہاں سے نکلے اور پارلیمںٹ اور پرائم منسٹر ہائوس پہنچ جائے اور وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کر باہر نکال کر ان کا احتساب کرے کیونکہ پارلیمنٹ بھی جعلی اور وزیراعظم بھی جعلی ہے جبکہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ حکومت کیخلاف سول نافرنامی تحریک شروع کر دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتے کوئی بھی پاکستانی اپنے یوٹیلیٹی بلز جبکہ تاجر برادری بھی سیلز ٹیکس ادا نہ کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کا ہر قانون توڑا لیکن آج تک اس کو کوئی نہیں پکڑ سکتا۔ نواز شریف وزیراعظم رہیں گے تو ملک اندھیرے میں رہے گا۔ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی لیکن نہیں پکڑا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پچھلے الیکشن میں نواز شریف نے الیکشن کمیشن، نجم سیٹھی, میر شکیل الرحمان اور ججوں کو خریدا جبکہ جرنیلوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s