میاں صاحب پیار سے استعفیٰ دے دیں ، فاسٹ باؤلر صبر نہیں کرتا ، عمران خان

میاں صاحب پیار سے استعفیٰ دے دیں ، فاسٹ باؤلر صبر نہیں کرتا ، عمران خانپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے میاں صاحب پیار سے کہہ رہے ہیں استعفیٰ دے دیں، فاسٹ باؤلر زیادہ صبرنہیں کرسکتا۔ آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی۔ بادشاہ سلامت کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا حکم آ گیا ہے، بڑے مغل اعظم کا مستقبل تاریک اور چھوٹے کا جیل ہے۔ استعفی لینے تک نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے۔
عمران خان نے برستی بارش میں سرینا چوک پردھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنون کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن ایک حد ہوتی ہے۔ میاں صاحب پیار سے کہہ رہے ہیں،استعفیٰ دے دو، فاسٹ باؤلرزیادہ صبر نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے کہا ان صبر چوبیس گھنٹے بعد جواب دے سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ صرف کارکنوں کی وجہ سے گھر گئے تھے۔ اب وہ دھرنے کے شرکاء کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
عمران خان نے کہاکہ آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی۔ بادشاہ سلامت کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا حکم آ گیا ہے، بڑے مغل اعظم کا مستقبل تاریک اور چھوٹے کا جیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی باری آنے والی ہے استعفی لینے تک نوازشریف کو نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کو ٹھیک کریں گے، لوگوں کو نوکری کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا ۔ پولیس کو گلوبٹوں سے صاف کریں گے۔ آنے والے دور میں لوگ تھانے سے نہیں ڈریں گے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں سے وعدہ کر کے آئے ہیں کہ میچ جیت کرآئیں گے۔ لاہوری سست ہوتا ہے، لیکن جب جاگتا ہے تو پورے ملک کو جگا دیتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s