بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، جوابی کارروائی پر گنیں خاموشاطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے اتوار کی صبح پونے چار بجے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دیہاتی آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مارٹر گولے بھی پھینکے گئے۔ چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھر پور جوابی جواب دیا جس سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے رواں ہفتہ میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بھارتی جارحیت کے واقعات سامنے آنے پر رینجرز نے بھارتی فورسزکے ساتھ فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔