کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، رکشہ سے 12کلو گرام وزنی بم برآمدپولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ایک رکشہ سے 12 کلو گرام وزنی بم برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔
ایس ایس پی کراچی غربی عرفان بلوچ کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب کھڑے ایک رکشے سے 12 کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا اور مکمل طور پر تیار تھا۔ بم پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔
عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ بم کو اسکول بیگ میں خراب رکشے میں رکھا گیا تھا اور اسے پولیس فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا جیسے ہی گاڑی گزرتی اسی وقت ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا جاتا۔