گلوکار نصرت فتح علی کو گزرے سترہ برس بیت گئے

گلوکار نصرت فتح علی کو گزرے سترہ برس بیت گئےقوالی کی صنف میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ،بالی ووڈ کی فلموں میں بھی موسیقی دی

لاہور (دنیا نیوز ) عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کومداحوں سے بچھڑے سترہ سال ہوگئے ۔ گلوکار کی آواز آج بھی ان کے چاہنے والوں کو مسحور کئے رکھتی ہے ۔ سر، تال ، تان ایسی کہ وجد طاری ہو جائے ۔ نصرت فتح علی خان سولہ سال کی عمر میں فن گائیکی کے میدان میں اترے ۔ جب گاتے تو آواز دل میں اتر جاتی اور سننے والے بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوجاتے ۔ دنیائے موسیقی میں جتنی شہرت نصرت فتح علی خان نے سمیٹی شاید ہی کسی گلوکار کو نصیب ہوئی ہو ۔ فن موسیقی کے اس بادشاہ نے قوالیوں میں نیا ریکارڈ بنایا اور شہنشاہ قوال کا لقب اپنے نام کرلیا ۔ بالی وڈ سے لے کر ہالی وڈ تک نصرت فتح علی خان کی آواز نے سامعین کو مدہوش کیا ۔ چالیس سے زیادہ ممالک میں اپنے بے مثال فن کا جادو جگانے والے نصرت فتح علی نے لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s