پاکستان کی حریت رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت سیخ پا

پاکستان کی حریت رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت سیخ پادفتر خارجہ میں پاک بھارت کے درمیان دونوں وزرائے اعظم کی نئی دہلی میں ملاقات کے فیصلے کی روشنی میں25اگست سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے جامع مذاکراتی عمل کیلیے سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ملاقات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتاسنگھ پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد کے ساتھ مذاکرات کیلیے25 اگست کو پاکستان آئینگی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے اس ملاقات کے تناظر میں حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور علی گیلانی کوآج سے نئی دہلی مدعوکیاہے، بھارتی وزیر مملکت جیت اندر سنگھ نے حریت رہنمائوں سے ملاقات پر سیخ پا ہوتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا یہ اقدام اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے، اگر پاکستان بھارت میں علیحدگی پسندی پھیلانا چاہتا ہے تو ذمے داری اسلام آباد پرہوگی۔
آئی این پی کے مطابق پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ ملاقات میںجامع مذاکرات کی بحالی کا ایجنڈا اور فریم ورک طے کیا جائیگا،این این آئی کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ ملاقات کیلیے نئی دہلی جائیں گے، دونوں ممالک تاخیر کے بغیرمسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اقدامات کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s